ابنا: ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت قاہرہ ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے سرکاري ہسپتال کے ترجمان نے کہاکہ 84 سالہ سابق صدر کو غشي کے دورے پڑنا شروع ہوگئے ہيں. انہوں نے کہاکہ سابق صدر حسني مبارک شديد مايوسي کا شکار ہيں. واضح رہے کہ سابق صدر کو گزشتہ برس مظاہروں کے دوران 9 سو مظاہرين کي ہلاک کے سلسلے ميں عمر قيد کي سزا سنائي گئي ہے اور گزشتہ ہفتے جيل ميں حالت کي خرابي کے بعد ہسپتال منتقل کيا گيا ہے......../169
27 جون 2012 - 19:30
News ID: 325476
قاہرہ… مصر کے سابق صدر حسني مبارک کي حالت مزيد خراب ہوگئي.